ہے کسی کو خبر

شاہدہ آپی کا بلاگ بہت عرصے سے کام نہیں کررھا معلوم نہیں کسی نے کوئی نوٹس کیوں نہی لیا اگرچہ شاہدہ آپی کے لیے یہ آرام کرنے کا بہترین موقع ہے مگر لکھنے والے جب تک کچھ لکھ نا لیں انہیں آرام نہیں آتا ۔
اللہ آپی کو جلد از جلد صحت یاب کرے اور انکے بلاگ کو بھی نئی زندگی دے ۔
آپی اگر آپ کچھ لکھنا چاہتی ہیں تو میں نے ورڈ پریس کا ایک بلاگ دیا تھا جس پر آپ نے ٹیسٹ پوسٹ کی تھی آپ اسے استعمال کر لیں نہیں تو میرا بلاگ حاضر ہے میں اسکا پاس ورڈ آپکو ایمیل کر دیتا ہوں اگر آپ کہیں ۔
شاہدہ آپی کے دوسرے بلاگ کا ایڈریس نوٹ کر لیں ۔

http://yabasit.wordpress.pk/

اردو ویب والے بھائیوں سے درخواست ہے کہ اسے چیک کریں کیا مسلہ ہے ۔

کنفیوز کامی

Advertisement

12 responses to this post.

  1. ہاں بھائی آپی تو نظر ہی نہیں آ رہی اللہ ان کو جلد صحت یاب کرے آمین کامی بھائی پاسورٹ میل کرنے سے پہتر ہے آپ ان کا اکاؤنٹ بنا دیں تاکہ جب آپ پوسٹ کریں تو آپ کے نام سے اورجب شاہدہ آپی کریں تو ان کے نام سے پوسٹ آئے جیسے میں اور رضی کر رہے ہیں

    Reply

  2. شُکریہ کامی یاد آوری کا اور تبصروں کو قبُول کرنے کا کہ میں نے سمجھا بلاگ کے بعد اب شاید تبصروں پر بھی کوئ پابندی لگ گئ ہے بہر حال آپ کی بات بِالکُل درُست ہے کہ لِکھنے والا جب تک کُچھ لِکھ نا لے سکُون نہیں مِلتا اُسے لیکِن یہاں ایک نہیں بہُت سے شُد ہو گئے کہ لیپ ٹاپ نا صِرف بِگڑا بلکہ وِنڈو ہی اُڑ گئ سب کُچھ نئے سِرے سے ہُوا لیکِن سبھی لِنک غائب اور جو آپ نے نیا بلاگ بنا کر دیا تھا وُہ بھی لِنک سمیت نابُود ہو گیا اب لِنک آپ نے دوبارہ دیا تو ہے لیکِن پاس ورڈ کا کیا ہو :?: :?: :?:
    اور ہاں آپ کے بلاگ پر کیسے لِکُھوں ہو سکے تو بتانا
    اور سالگِرہ کی ڈھیروں مُبارکباد قبُول ہو اللہ تعالیٰ آپ کو ایسی خُوشیوں بھری ڈھیروں سالگِرہیں دیکھنا نصیب ہوں صِحت اور تندرُستی والی لمبی زِندگی کے ساتھ،آمین

    Reply

  3. شاہدہ آپی کے ساتھ بلاگ نے دائمی عداوت بنا رکھی ہے۔ :cry:

    Reply

  4. جی جاوید بھائ آپ نے درُست کہا کُچھ ایسا ہی ہے لیکِن ہم بھی باز آنے والے نہیں :grin: :grin: :grin:

    Reply

  5. بہت شکریہ آپی دعاوں کا خاص شکریہ میں کوشش کروں گا کہ وہ بلاگ کھل جاے اگر نہیں تو آپ کا ایک اکاونٹ بنا دیتا ہوں جیسا خرم نے بتایا ہے ۔
    ::::::::::::::::::::::::::::::::؛
    جاوید گوندل صاحب آپ تو رویت ھلال کمیٹی کا چاند ہو گے ہیں جناب۔ بلاگ منسوخ نہیں ہوا بس مصروفیت اور کچھ زندگی میں اتار چڑھاو بسی اسی وجہ سے۔ ویسے ہم فیس بک پر بھی محفل سجاے بیٹھے ہیں آپ بھی بذریعہ فیس بک ہم سے کنکٹ رہ سکتے ہیں چوبیس نہیں تو بیس گھنٹے تک ۔

    Reply

  6. ” ۔۔۔۔بس مصروفیت اور کچھ زندگی میں اتار چڑھاو ۔۔۔۔”

    بس مصروفیت اور کچھ زندگی میں اتار چڑھاو ۔۔۔۔ یہ مسئلہ دائمی وباء ہے اور میں بھی اکثر اسکا شکار ہوجاتا ہوں :lol: البتہ کوشش کرؤنگا کہ آپ کے خلوص کی چاہ میں آپ کے بلاگ کی سیر باقاعدی سے کرتا رہوں۔ :smile:

    Reply

  7. نہيں نہيں يہ بلاگرانہ تعصب کی جيتی جاگتی مثال ہے کامي، شاہدہ آپی کو خود پوچھ پوچھ کر مسئلہ حل کر رہا ہے اور ميں جو اتنے دنوں سے اڈيکيں دے رہی ہوں مسئلہ حل کرنے واسطے تو سب کہتے ہيں ہم تو ابھی چوسنی کے دور سے گزر رہے ہيں ابا عبدالقدوس صاحب ہيں جو ہميں پکا پکا کر کھلا رہے ہيں اور عبد القدوس صاحب رہتے ہيں دور کہيں اتہ پتہ معلوم نہيں

    Reply

    • کیا یہ اسماء ہی پھپھے کٹنی بنی ہے ۔ :roll: تو کیا مسلہ ہے کس کو بتایا مجھے علم نہیں اگر حل کر سکا تو ضرور مدد کروں گا ۔

      Reply

  8. اسماء :lol: :lol: :lol:
    کیُوں لڑائ کروا رہی ہو کامی سے :mrgreen: :mrgreen:

    Reply

  9. ہممم شکر ہے آپ آپ نظر تو آئیں ٹھیک تو ہیں نا کوئی خیر خبر ہی دے دیا کریں کوئی میل ہی کر لیا کریں غریبوں کو پاکستان جانے کا وقت قریب آ گیا ہے لیکن آپ سے ملاقات نا ہو سکی ابھی تک :razz:

    Reply

  10. اجی ہم تو دل میں رہتے ہیں بس آنکھیں بند کریں اور ہمیں یاد کریں حاضر ہوجائیں گے۔۔۔۔
    ویسے جن کے دل میں جگہ ناکافی ہے ان کے فیس بک پر رھتے ہیں ویسے یہ کافی عجیب معمہ ہے

    Reply

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Connecting to %s

Follow

Get every new post delivered to your Inbox.