جب سے شاپ پر مائیکرو سافٹ اور منسٹری آف اکنامکس کا چکر لگا ہے اس دن سے لیکر آج تک میں پریشان تھا اوپر سے یو اے ای کے حالات ڈاواں ڈول ہیں رہی سہی کسر اس کے بے تکے قانون نکال رہے ہیں۔
اسی پریشانی میں کہ کام کم ہو گیا تو خرچے کہاں سے پورے ہوں گے مگر ساتھ ساتھ اللہ پر بھی پورا یقین تھا کہ وہ ہم پردیسیوں کی ضرور مدد کرے گا اور کچھ نا کچھ نیا راستہ نکل آئے گا ۔
تو آج سے پریشانی ختم ہوئی آج شاپ پر پہلا اوریجنل ونڈوز کے ساتھ نیا پی سی تیار ہوا تو دماغ کو سکون ملا کہ کچھ دیر سہی مگر آہستہ آہستہ پھر وہی رونق واپس آجائے گی جو پہلے تھی ۔
آج اوریجنل سافٹ ویر کے ساتھ اوریجنل سکون بھی محسوس ہوا کیونکہ ایک کمپنی نے ہم سے بیس اوریجنل لائیسنس کے لیے رابطہ کیا ہے اسی لیے کہتے ہیں ایک در بند تو دوسرا کھلا۔
ان تمام دوستوں کا شکریہ جنہوں نے مجھے حوصلہ دیا ۔
میرے اللہ میں کبھی تجھ سے مایوس نا ہو گا تیری دیر سویر میں حکمت ہے میں سمجھ نا پایا ۔
بابا بلھے شاہ نے کیا خوب کہا تھا ۔۔۔۔
” الف ” اللہ نال رتا دل میرا
مینوں “ب ” دی خبر نا کا ئی
” ب ” پڑھد یاں مینوں سمجھ نا آ وے
لذت ” الف ” دی آئی
” ع ” تے ” غ ” نوں سمجھ نا جاناں
گل ” الف ” سمجھائی
بلھیاء قول ” الف ” دے پورے
جیہڑے دل دی کرن صفائی
Posted by MUHAMMAD SAEED PALANPURI on March 14, 2010 at 8:10 am
مبارك هو جي!پكے كام پكي خوشي;-)
Posted by ڈفر on March 14, 2010 at 10:56 am
بہت بہت مبارک ہو جی
اللہ سب کی پریشانیاں دور فرمائے
اٰمین
Posted by بدتمیز on March 14, 2010 at 11:01 am
بس خیال رکھنا ایک اوریجنل لائسنس سارے کمپیوٹرز پر نہیں انسٹال کرنا شروع کر دینا
Posted by راشد کامران on March 14, 2010 at 12:24 pm
یہ ہوئی نا بات۔۔ اب آپ کو نا شرمندہ ہوکر کوئی کام کرنا ہے نا قانون کا دھڑکا اور نا ضمیر کا افتخار چودھری سوموٹو ایکشن لینے پر تلا رہے گا۔۔۔ مذاق برطرف یہ بڑی اچھی بات ہے کہ آپ نے درست سمت میں قدم اٹھایا ہے اور شاید اس میں مزید بہتری کا سامان ہو۔
Posted by بلوُ on March 14, 2010 at 2:21 pm
مبارک ہو جی اب دل لگا کے کام کرنا
Posted by افتخار اجمل بھوپال on March 14, 2010 at 6:23 pm
لَيسَ لِلاِنسانِ اِلا ما سعی
Posted by عمر بنگش on March 14, 2010 at 6:40 pm
مبارک ہو جناب۔۔۔۔۔۔ غالباًآپ کے لیے اس سے بہتر مثال کوئی نہ ہو گی کہ اللہ کے ہر کام میںحکمت ہوتی ہے۔۔
Posted by کنفیوز کامی on March 15, 2010 at 1:31 am
شکریہ جی آپ سب کا ہمت بڑھائی میری حوصلہ دیا ۔
پالن پوری
ڈفر
بدتمیز
راشد
افتخار اجمل
عمر بنگش
Posted by ابوشامل on March 16, 2010 at 1:56 pm
اوریجنل کی بات ہی اور ہے میرے بھائی۔
اللہ ذہنی سکون عطا کرے اور مالی لحاظ سے پریشانیاں بھی دور کرے۔ ہماری تو یہی دعا ہے۔
Posted by کنفیوز کامی on March 16, 2010 at 4:45 pm
آمین ابو شامل بھائی شکریہ