ووٹ کاسٹنے کا اصلی طریقہ


ہم پاکستانی ہیں ہر جوڑ کا توڑ نکالنے والے اپنی بیوی چاہے گھر سے بھاگ گئی ہو مگر بازار میں بورڈ لگا کر بیٹھے ہوتے ہیں محبوب قدموں میں محبوبہ چھاتی پر ۔۔۔ پسند کی شادی ۔۔۔ من چاھا رشتہ ایک ہی تعویز سے حاصل کریں ۔
نہیں نہیں میں کوئی بورڈ والا نہیں ہوں مجھے تو ایک بہن نے بڑی دور سے للکارا ہے جیسے انہوں نے مجھے کہا ہے کم از کم مجھے تو ایسا ہی لگا تھا ۔
تو میرے مسلمان بھائیوں بہنوں آپ سے درخواست ہے بلکہ گزارش ہے کہ رج کے ووٹ کاسٹو نہیں تو یاد رکھو روز رزلٹ خدا نا خواسطہ بچیاں ھار گئیں تو مردوں کا گریبان اور لیڈیز کے بال ہوں گے چاہے ایک ہاتھ لمبے ہی کیوں نا ہوں ۔
میرے بھائیوں اور بہنوں محمد بن قاسم ایک آواز پر کہاں سے کہاں پہنچ گیا تھا اور آپ اپنے گھر آرام سے بیٹھ کر بھی ووٹ نہیں کاسٹ سکتے لیڈیذ کے لیے تو نہیں کیونکہ ان میں آل ریڈی شرم موجود ہوتی ہے لیکن مرد حضرات کے لیے شرم کی بات ہے ۔
ووٹ کاسٹنے کا طریقہ ۔۔۔۔
مندرجہ ذیل لنکز میں سے کسی پر پہلے کلک کریں ۔۔
http://casting.kiabi.com/casting/?id=377413
یہاں۔۔۔۔۔ ایک پیاری سی بچی جس کا نام حفضہ ہے اورنج کلر کی شلوار قمیض پہنی ہوئی ہے ماں کا نام اسماء بتاتی ہے والد کا ذکر کرتے ڈرتی ہے عمر پانچ سے سات سال ہے سر کے بال لمبے اور پیارے ہیں رنگ گورا ہاتھ میں اورنج پکڑے کھڑی نظر آئے گی ۔
http://casting.kiabi.com/casting/?id=378290
یہاں۔۔۔۔۔ ایک دوسری پیاری سی بچی جس کا نام طیبہ ہے گرے گلر کے کپڑے پہنے سامنے اورنج کیک رکھے ہاتھ میں بڑی سی چھری لیے لال رنگ کی چادر پر بیٹھی یقینا ابو کا انتظار کررہی ہے سر کے بال لمبے اور پیارے ہیں رنگ گورا ہے ۔
اچھا جی دیکھ لیا حفضہ اور طیبہ کو اب کرنا کیا ہے ۔۔
کسی ایک لنک پر جائیں
1۔پہلے خانے میں کوئی سا بھی ایک ای میل ایڈریس ایڈ کریں۔
2۔دوسرے خانے میں اپنی جنس کا بتائیں کہ آپ ہی ہیں شی ہیں یا ۔۔۔کون ہیں
3۔اپنا نام
4۔اپنا نیک نیم جیسے اشرف عرف اچھو جاوید عرف جیدا لیاقت عرف لیاکی
5۔اس خانے میں وہ تاریخ رقم کریں جو مطلب تاریخ پیدائیش رقم کریں خواتین گھبرائیں نہیں اصلی بتانے کی ضرورت نہیں 2 نمبر بھی چلے گی چاہے دو سال ہی لکھ دیں کوئی فرق نہیں پڑتا ۔
6۔اس خانے میں وہ کلر نمبر ڈالیں جو آپکو نظر آرہے ہیں ۔
7۔ جی ہاں ساتواں اور آخری کام ووٹیز والا بٹن پریس کر دیں ۔
ٹوٹکے ۔۔۔
ایمیل ایڈریس جیسے mkaimik@gmail.com میرا ایڈریس ہے اس سے میں نے ایک ووٹ کاسٹا کیا پھر دوبارہ جا کر لنک پر کلک کیا تو میرا سب ڈیٹا موجود تھا اب میں نے اپنے ایمیل ایڈریس میں تھوڑی سی تبدیلی کی جیسے mkamik1@gmail.com اس میں صرف نمبر 1 کا اضافہ کیا ہے اور بدلے ہوئے کلر کوڈ ڈال کر دوسرا ووٹ کاسٹ کیا اسی طرح اگلی بار 1 کی جگہ 2 لگا دیں بس نمبر بدلتے جائیں ووٹ دیتے جائیں ۔
تو
میرے بہنوں اور میری بھائیوں اسی طرح آپ بھی ہر بچی کو پانچ پانچ لاکھ ووٹ ایسے کاسٹ کر سکتے ہیں جیسے ہماری حکومت ہر غلط کام پر پانچ لاکھ تقسیم کرتی ہے مگر یہ تو حکومتی کام نہیں ہمارا اپنا کام ہے ہمارے بچے ہیں انشااللہ یہی جیتیں گے تو ہو جاو شروع پاکستانی طریقے سے ووٹ ڈالنے ۔(:
باجی اسماء خوش ہوئیں ۔۔۔۔۔
باجی اسماء ساباس ہی دیں گئیں ۔۔۔۔

19 responses to this post.

  1. Posted by اسماء پيرس on February 28, 2010 at 4:01 am

    ميں تو ادھر اپنے تبصرے کا جواب ديکھنے آئی تھی پتہ چلا پوری پوسٹ پڑی ہے ہاں تو صحيح ہے ناں چاہے دو نمبر طريقہ سے ہی ديں مگر ديں بہت سارے آپ نے جو 1 اور 2 لگانے والا طريقہ بتايا ہے يہ نہيں چلنے والا وہ چيک کريں گے ايميل ورکنگ ہے يا نہيں، اسليے کہا ہے کہ اپنے گھر والوں کو يا دوستوں کو يا تو اپنے سامنے ووٹ ڈلوائيں کيونکہ صرف ميسج فارورڈ کرنے سے کوئی ووٹ نہيں ڈالتا کيونکہ وہ آپکو جانتے ہيں مجھے تو نہيں يا پھر انکی اجازت سے انکے ايميل ايڈريس سے خود ووٹ کاسٹ کريں اب ديکھو ناں کامی کتنے شرم کی بات ہے ابھی تک صرف تين ساڑھے تين سو ووٹ ، ان ميں سے بھی پتہ نہيں کتنے وہ بوگس کے زمرے ميں کاٹيں گے پاکستانی سياستدان تو ملک کی آبادی سے دوگنا ووٹ اکھٹے کر ليتے ہيں اور ادھر :roll:

    Reply

  2. کامی بھائی ووٹ ڈالنے کا طریقہ تو ٹھیک ہے لیکن ایمیل بدلنے کا طریقہ ٹھیک نہیں‌ہے اس کے لیے میرے پاس جو ایک بہترین حل ہے وہ یہ ہے کہ آپ یاہو سرچ میں یاپھر اپنے اکاؤنٹ میں موجود ایمیل استعمال کر سکتے ہیں ایک اور طریقہ ہے وہ یہ کہ کسی فورم کے ایڈمن سے رابطہ کریں ان کے پاس بے شمار ایمیل ایڈریس ہوتے ہیں جو وہ اپنے اراکین کو میل کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں ان سے لے کر روز کے دس یا پھر 15 ووٹ کاسٹ کر دیں میں تو ایسا ہی کرتا ہوں
    اگر پہلے پتہ ہوتا تو شیخ صاحب کو ہارنے نا دیتا ن کی طرح :razz:

    Reply

  3. ایک اپنا تو ال کر احسان دھر دیا ہے اب ہر ایک اضافی ووٹ کے لئے سو روپے فی ووٹ لوں گا

    Reply

  4. دو نمبری ایک منٹ میں پکڑی جائے گی
    لیکن فیر بھی میں نے اپنے دونوں ایمیلوں سے ووٹا ہے
    ایک دفعہ پہلے ایک دفعہ اب
    ساتھ بیٹھے بندے سے بھی ووٹوایا ہے
    پر اگر یہ بچیاں جیت گئیں تو ہو گا کیا؟

    Reply

  5. ویسے اور کسی بچے کے اتنے ووٹ نہیں جتنے آپ کے بچوں کے ہیں
    سوائے سبرینا کے
    اس کے بھی صرف 300 ووٹ ہیں
    باقی تو 1-2-5-10 والاے ہی ہیں تقریبا سارے کے سارے

    Reply

  6. Posted by اسماء پيرس on February 28, 2010 at 2:27 pm

    ڈفر اور ڈفرستان کے لکھاريوں سے تو پکی کٹی ہے ميری يہ تيسرا بلاگ ہے کامی صاحب کا جس پر ووٹ مانگے گئے ہيں کسی ڈفر نے پوچھا تک نہيں اور اب دو ووٹ ڈالکر دو نمبری ہونے کے طعنے دے رہا ہے حالانکہ دس لکھاری بھی دس دس ووٹ ڈالتے يا ڈلواتے تو سو ووٹ ہو جانے تھے مگر يہ ہمارے بھائی ہيں ،خير جيتنے کی ثورت ميں بچوں کو وہ اپنے اشتہار ميں ليں گے کپڑوں کے يعنی کے چاہلڈ ماڈل (اب مذہب کب بيچ ميں نہ لے آنا بچياں چار اور پانچ سال کی ہيں ابھي) اور آٹھ سو يورو وھ جيتنے والے چھ بچوں تين لڑکوں اور تين لڑکيوں ميں تقسيم کريں گے جسميں سو سوا سو يورو ہر بچے کو آئے گا جسکے وہ اپنی ہی دکان پر سے کپڑے ديں گے چونکہ دکان کافی مہنگی ہے کپڑوں کی تعداد چار سے پانچ جوڑے بمشکل بنے گی جسميں ميری قطعا کوئی دلچسپی نہيں ميری اصل دلچسپی ماڈلنگ ميں ہے اب سمجھ آيا اور ابھی تک حصہ لينے والی بچيوں کی تعداد ہزاروں ميں ہے جسميں سب سے زيادہ ووٹ amira اميرہ کے 2610 ہيں اب اتنی لمبی تقرير سو دفعہ کرنے کے بعد اگر کوئی بندہ مجھے کہے کہ ميں نے ايک ووٹ کاسٹ کر ديا ہے تو ميرا دل کرتا ہے اسکا بھی سر پھوڑ دوں اور اپنا بھی

    Reply

  7. Posted by اسماء پيرس on February 28, 2010 at 2:28 pm

    رياض شاہد صاحب ميں تو خود اپنے پاکستانی ذہن سے يہی سوچ رہی ہوں مگر سو والا ريٹ خاصا مہنگا ہے

    Reply

  8. Posted by اسماء پيرس on February 28, 2010 at 2:32 pm

    اردو سيارہ والے کيا اتنے ڈھيلے ہيں کہ دو ہزار ووٹ بھی نہيں کر کے دے سکتے مجھے سو بندے تو ہيں ہی ہر بندہ تھوڑی تھوڑی ذمہ داری لے تو ہو تو سکتا ہے مگر کرے کون

    Reply

  9. یہاں سب تماشہ دکھنے والے ہیں بہناء 2610 ووٹ بھی ایسے ہی ڈل رہے ہیں مگر اس میں میرے اوریجنل ای میل سے کیئ گئے ووٹ بھ شامل ہیں غم نہ کرو یہ ہی جیتیں گئیں میری طرف سے :oops:

    Reply

    • Posted by اسماء پيرس on February 28, 2010 at 6:28 pm

      ابھی سنی شيعہ کا ٹاپک چھيڑ کر ديکھو اپنے بلاگ پر کل پير کی بھی چھٹی ليکر بيٹھ جائيں گے سب بحث کرنے ايک فورم پر تقريبا سات سو بندے ہيں جان پہچان والے ہی سمجھ ليں دو دفعہ ووٹ ڈالنے کے ليے کہا پانچ چھ ووٹ آئے اگلے دن کسی ممبر نے سب کو ايچ ای سی کو ٹھيک کرنے يعنی دماغ ٹھگانے لگانے کی دعوت دی تو دس دن ہو گئےطريقے پر طريقہ پيش کيا جا رہا ہے ہر ممبر کی طرف سے يعنی کام تخريبی ہو تو ديکھو تعداد کہاں تک پہنچتی ہے

      Reply

  10. اوئے ہوئے نراضگی کیسی؟
    میں نے پہلے بھی کاسٹا تھا اب بھی کاسٹا ہے
    پر ایک ای میل سے ایک ہی دفعہ ووٹ ڈلتا ہے
    اب اگر 1-2-10 کر کے ووٹ ڈالنے ہیں تو وہ بھی ڈال دوں گا
    100 ووٹ میری طرف سے پرسوں تک
    بس اب خوش؟ :mrgreen:

    Reply

    • Posted by اسماء پيرس on February 28, 2010 at 6:21 pm

      اب سو ووٹ نہ آئے ناں تو پھر اپنے ڈفرستان کا حشر ديکھنا تاج محل کو غائب کرنے والے جادوگر کی مدد لے لوں گی 1 2 10 کر کے نہيں ڈالنے صحيح ايميل ايڈريس سے ڈالنے ہيں 1 2 10 والا طريقہ چلتا تو ميں سارا دن ويلی ہوتی ہوں

      Reply

      • او بے فکر ہو کے ووٹ پاو پیرس والوں کو پتا ہے ہماری پیدائیش کی شرح 100 کلو میٹر کی رفتار سے چلتی ہے ۔ ہماری بہادر خواتین کسی بھی جگہ پیدائیش کا مرحلہ طے کر لیتیں ہیں ۔مشکل معافی یلا بابا سیر سیر رکب ووت ۔ :razz:

      • 1-2-10 کر کے نہ ڈالوں تو وہ سو ای میل کہاں سے لاؤں؟

      • Posted by اسماء پيرس on March 1, 2010 at 6:22 pm

        سو رشتہ دار دوست نہيں ہيں تمہارے تو خرم والا طريقہ کر لو کل کو اپنے بچوں کے ليے ووٹ مانگو گئے تو پھر ہم بھی تمہيں سو ووٹ ڈاليں گے يعنی کان کے بدلے کان ناک کے بدلے ناک ووٹ کے بدلے ووٹ

      • یہ بات ہے تو فیر میں ابھی فیس بُک پہ لنکتا ہوں یہ پوسٹ
        میرے تو جی سارے یار رشتے دار فیس بک فرینڈز ہی ہیں یہاں بیٹھے بیٹھے
        باقیوں کو تو کمپیوٹر کے بارے مین اتنا پتہ پے کہ یہ ایک بڑا سا کیلکولیٹر ہے :mrgreen:

  11. السلام علیکم۔
    گوگل میل میں ایک طریقہ شاید یہ بھی چلتا ہے کہ اگر آپ اپنے برقی پتے کے درمیان نقطے ڈال دیں مثال کے طور پر m.kami.k تو بھی وہ آپ کے پتے پر ہی پہنچے گا۔
    ویسے یہ ووٹنگ ہے کس چیز کی؟

    Reply

    • Posted by اسماء پيرس on March 1, 2010 at 6:27 pm

      محمد سعد صاحب ہم بيس دنوں سے کہانياں ڈال ڈال کر تھک گئے ہيں اور آپ کو ابھی پتہ ہی نہيں چلا کہ ليلی مرد تھی يا عورت ، اب آپ نے بچ کر نہيں نکلنا اوپر کا سارا بلاگ بمعہ تبصرہ جات پڑھيں اور سوچے سمجھے بغير (جسطرح پاکستاني ووٹ دينے کا اسٹينڈرڈ طريقہ ہے ) ايکدم سے دس عدد ووٹ ڈال ديں اور مطلع کر کے بندی کو شکريہ ادا کرنے کا موقع عطا فرمائيں

      Reply

    • بہت اچھے سعد صاحب پنجابی کا محاورہ ہے ساری رات روندے رئیے مریا کوئی وی نئی :razz:

      اسما ء ۔۔۔۔۔ دال گلتی نظر نہیں آ رہی :roll:

      Reply

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Connecting to %s

Follow

Get every new post delivered to your Inbox.