یوم الجمعہ کی فضیلت


رسول اللہ صلےٰ اللہ علیہ وسلم نے فرمایا

بہترین دن جس پر سورج طلو ع ہو کر چمکے ” جمعہ “کا دن ہے ۔
(مسلم ،الجمعہ،باب فضل یوم الجمعہ،854)
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں مسجد نبوی کے بعد جو سب سے پہلا جمعہ پڑھا گیا وہ بحرین کے گاوں جواثی میں عبدالقیس کی مسجد میں تھا۔
(بخاری الجمعہ باب الجمعہ فی مدن و القری 892)
ابو لبابہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلےٰ اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
جمعہ کا دن دنوں کا سردار ہے ۔اللہ کے نزدیک بڑا دن ہے اور یہ اللہ کے نزدیک عید الاءضحٰی اور عید الفطر سے بھی بڑ کر ہے ۔کوئی فرشتہ نہ آسمان میں ، نہ زمین ، میں ، نہ ، ہوا میں ، نہ پہاڑ میں اور نہ ہی دریا میں مگر وہ جمعہ کے دن سے ڈرتے ہیں ۔

 اس دن میں پانچ باتیں ہیں ۔
1۔اس میں اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم علیہ السلام کو پیدا کیا ۔
2۔اس میں اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم علیہ السلام کو زمین اتارا ۔
3۔اس دن حضرت آدم علیہ السلام فوت ہوئے ۔
4۔اس میں ایک گھڑی ایسی ہے جو بندہ اس گھڑی میں اللہ تعالیٰ سے سوال کرتا ہے وہ اس کو دے دیتا ہے ۔جب تک وہ حرام چیز کا سوال نہ کرے ۔
5۔ اس دن قیامت قائم ہو گی ۔
(ابن ماجہ اقامہ الصلاۃ باب فی فضل الجمعۃ 1084 بو صیری نے کہا)
اللہ تعالیٰ اس دن کے بارے میں قران میں ارشاد فرماتے ہیں
اے اھل ایمان ۔ جب جمعہ کے دن نماز کے لیے اذان دی جائے تو اللہ کے ذکر کی طرف دوڑو اور اس وقت کا کاروبار چھوڑ دو ۔ اگر سمجھو تو یہ تمھارے حق میں بہتر ہے ۔ (الجمہ 9 )
ابو الجعد ضمری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلےٰ اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :۔
جو شخص سستی کی وجہ سے تین جمعہ چھوڑ دے تو اللہ تعالیٰ اس کے دل پر مہر لگا دیتا ہے ۔(ابوداود،الصلاۃ،باب التشدید فی ترک الجمعہ،1052،ترمذی399،اسے حاکم،(280/1 )ابن خذیمہ،1858)ابن حبان(554)اور امامذہبی نے ٹھیک کہا)
وارننگ :۔
رسول اللہ صلےٰ اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
لوگ جمعہ چھوڑنے سے باز آجائیں ورنہ اللہ تعالیٰ انکے دلوں پر مہر لگا دے گا پھر وہ غافل ہو جائیں گے۔
(مسلم،الجمعہ باب التغلیظ فی ترک الجمعہ 865)
ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلےٰ اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
میرا دل چاہتا ہے کہ میں کسی شخص کو حکم دوں کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائے پھر میں ان لوگوں کے گھروں کو جلا دوں جو بلا عذر جمعہ نہیں پڑھتے ۔
(مسلم،المساجد،باب فضل صلاۃ الجمعہ و بیان التشدید فی التخلیف عنھا605)
جمعہ کے دن کیا کرنا چاہیے :۔
نمبر 1
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلےٰ اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
1۔جو شخص جمعہ کے دن مسجد میں حاضر ہو
2۔خاموشی اور سکون کے ساتھ خطبہ سنے
3۔کسی مسلمان کی گردن نہ پھلانگے
4۔کسی کو تکلیف نہ دے
تو یہ عمل اس کے گزشتہ جمعہ سے لیکر اس جمعہ تک اور تین دن مذید اس کے گناہوں کا کفارہ بن جاتے ہیں ۔کیونکہ اللہ فرماتے ہیں ہر نیکی کا ثواب دس گناہ ہے۔
(ابوداود،الصلاۃ،باب الکلام والا امام یخطب 1113)
نمبر 2
نبی رحمت صلیٰ اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص جمعہ کے دن
1۔اچھی طرح نہائے
2۔پیدل مسجد جائے
3۔امام کے نزدیک ہو کر دل جمعی سے خطبہ سنے
4۔کوئی لغو بات نہ کرے
اس کو ہر قدم پر ایک برس کے روزوں کا اور اسکی راتوں کے قیام کا ثواب ہو گا۔
(ترمذی الجمعۃ باب ماجاء فی فضل الغسل یوم الجمعۃ 496 ابوداود الطہارۃ باب فی الغسل یوم الجمعۃ 345 ابن حیان 559 امام حاکم 281-282)
نمبر3
سلمان فارسی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے نبی رحمت صلیٰ اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص جمعہ کے دن
1۔نہائے جس قدر پاکی حاصل ہو سکے کرے
2۔مونچھیں کتروائے
3۔ناخن کاٹے
4۔زیر ناف اور بغلوں کے بال مونڈے
5۔تیل یا اپنے گھر سے خوشبو لگائے
6۔مسجد کو جائے
7۔مسجد میں دو آدمیوں کے درمیان راستہ نہ بنائے
8۔جہاں جگہ ملے وہاں بیٹھ جائے
9۔اپنے مقدر کی نماز پڑھے
10۔دوران خطبہ خاموش رہے
تو اس کے گزشتہ جمعہ سے لیکر اس جمعہ تک کے گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں
(بخاری الجمعۃ باب الدھن للجمعۃ 883)
جمعہ اور عید کے دنوں کا اکھٹا ہونا ہمارے لوگوں کے نزدیک اچھا نہیں سمجھا جاتا حضور کا یہ ارشاد اس بات کی نفی کرتا ہے
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلیٰ اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
آج کے دن دو عیدیں ہیں (عید اور جمعہ) اکھٹی ہو گئی ہیں ۔جو شخص صرف عید پڑھنا چاھے تو اسے وہ کافی ہے۔لیکن ہم دونوں (عید اور جمعہ) پڑھیں گئے۔
(ابودود الصلوۃ باب اذا وافق یوم الجمعۃ یوم عید 1073)
(ڈاکٹر سید شفیق الرحمان )
(کتاب نماز نبوی
)

اصلاح وتربیت کے لیے لکھا گیا انسان غلطی کاپتلا ہے اگر غلطی دیکھیں تو بتائیں

4 responses to this post.

  1. ماشاء اللہ۔ بہت اچھا سلسلہ ہے کامران۔ اللہ کریم آپ پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے۔ آمین۔

    Reply

  2. Posted by عبداللہ on September 10, 2009 at 10:35 pm

    جزاک اللہ کامی بھائی،
    یہ جمعہ اور عید کا اکھٹاہونا عوام کے نہیں خواص کے نزدیک اچھا نہیں سمجھا جاتا کیونکہ انہیں کسی وہمی نے یہ بتادیا ہے کہ اس سے ان کی حکومت ختم ہوجاتی ہے جہالت کیانتہاء ہے بس!

    Reply

  3. ماشاءاللہ!

    اللہ سبحان و تعالٰی آپ کو خوش رکھے۔ اور آپ کو اس مضمون کی محنت کا صلہ دے۔آپ نے یوم الجعمہ کے حوالے سے مختصرا بہت اچھی باتیں تحریر کی ہیں۔ ہوتا یوں ہیں کہ ہم سب کو کئی باتوں کا علم نہیں ہوتا۔ یوں کئی گرہیں کھل جاتی ہیں۔ یا کئی باتیں وقت کیساتھ ذہن محو ہوجاتی ہیں۔ اصلاح و تربیت کا اہتمام ہوتا رہنا چاہئیے۔ اللہ آپ کو خوش رکھے آمین

    آپ نے آخر میں لکھا ہے کہ ۔۔۔۔اصلاح وتربیت کے لیے لکھا گیا انسان غلطی کاپتلا ہے اگر غلطی دیکھیں تو بتائیں۔۔۔۔۔ اس بارے عرض ہے ۔آپ نے ترمذی شریف کو ۔۔۔۔ ترمزی۔۔۔ لکھ رکھا ہے۔۔ جبکہ یہ درست لفظ ۔۔ترمذی۔۔ ہے

    Reply

  4. جزاک اللہ آپ سب کا شکریہ اللہ عمل کی توفیق عطا فرمائے۔آمین

    Reply

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Connecting to %s

Follow

Get every new post delivered to your Inbox.